تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

برطانوی شاہی شادی میں ٹرمپ اور تھریسامے کو مدعو نہیں کیا گیا

لندن: پرنس ہیری اور میگھن مرکل کی شادی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو دعوت نہیں دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 19 مئی کو ہونے والی برطانوی شاہی شادی میں شرکت کے لیے 600 افراد کو مدعو کیا گیا ہے تاہم اس میں ٹرمپ اور تھریسامے کا نام شامل نہیں ہے۔

کنگسٹن پیلس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میگھن مرکل اور شہزادے ہیری کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں سیاسی افراد کی کوئی فہرست نہیں ہے۔

ٹرمپ اور تھریسامے کے علاوہ سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ سمیت سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور ان کی اہلیہ کو بھی نہیں بلایا گیا ہے، تاہم کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان اہلیہ کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہی جوڑے کی شادی میں تحائف کے بجائے عطیات دینے کی اپیل

واضح رہے کہ شاہی خاندان کے نئے جوڑے نے اپیل کی ہے کہ جو لوگ ان کی شادی میں تحائف دینا چاہتے ہیں، وہ تحائف کے بجائے اس رقم کو فلاحی مقاصد کے لیے عطیہ کردیں۔

خیال رہے کہ برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے چھوٹے صاحبزادے شہزادے ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مرکل 19 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی ماہرین اقتصادیات نے شہزادے ہیری کی شادی کو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی خاندان میں شادی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں پانچ سو ملین پاؤنڈ تک اضافہ متوقع ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -