کراچی : روضہ رسول ﷺ کے کلید بردار شیخ نوری محمد علی نے صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال سمیت اہل خانہ سے ملاقات کی، سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ شیخ نوری محمد علی کی ہماری گھر آمد باعث برکت و رحمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق روضہ رسول ﷺ کے کلید بردار شیخ نوری محمد علی کراچی میں صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کے گھر پہنچے۔
جہاں شیخ نوری محمد علی نے اے آر وائی گروپ کے روح رواں حاجی جان محمد ، حاجی روف ، شعیب جاں محمد اور صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال سمیت اہل خانہ سے ملاقات کی۔
شیخ نوری محمد احمد علی نے پاکستان اور مسلم امہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی، اس موقع پر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ شیخ نوری محمد علی کی ہماری گھر آمد باعث برکت و رحمت ہے۔
شیخ نوری محمد احمد علی نے پاکستان کے لیے اے آر وائی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اے آر وائی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پرکراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی جانب سے شیخ نوری محمد علی کو کراچی کنگز کی شرٹ اور کیپ بھی پیش کی گئی، جس پر شیخ نوری نے کراچی کنگز کی جیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی، ملاقات میں امریکہ کی معروف سماجی شخصیت تنویراحمد بھی موجود تھی۔