تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چائے کی پتی ایک لاکھ روپے میں کیوں فروخت ہوئی؟

نئی دہلی: بھارت میں ایک کلو چائے کی پتی ایک لاکھ روپے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست آسام میں چائے بنانے ولی کمپنی کی ’گولڈ ٹی‘ کے نام سے مشہور چائے کی پتی کا ایک کلو گرام پیکٹ نیلام میں ریکارڈ ایک لاکھ روپے کی قیمت پر فروخت ہوا۔

چائے کی پتی تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق گولڈ ٹی چائے کی نہایت نایاب، قیمتی قسم کی پتیوں اور کلی سے تیار کی جاتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہر سال کمپنی 10 کلو گرام گولڈ ٹی تیار کرتی ہے لیکن رواں سال صرف 2 کلو گرام پتی تیار کی گئی۔

1 kg of tea sold in India for a record Rs. 1 lakh - Siasi Pakistan

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کی آب وہوا چائے کی کاشت کے لئے نہایت موزوں ہے اوروہاں چائے کی پتی کی کئی مہنگی اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔ آسام میں اب پرپل اوریلو چائے بھی اگائی جارہی ہے۔

کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اس چائے کی بہت مانگ تھی، میرے چند دوستوں نے اسے پہلے ہی خرید لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرسمس اور نیا سال قریب ہے اسے تحفے کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ نایاب چائے کی پتی عام طور پر دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -