پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

پرائز بانڈز پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک مقبول اور محفوظ ذریعہ ہیں جو سرمایہ کاروں کو بغیر کسی مالی نقصان کے نقد انعامات جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں جبکہ پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سال بھر باقاعدگی سے کی جاتی ہے۔

کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی ایس بی پی-بی ایس سی آفس، نامزد کمرشل بینک کی شاخوں، یا نیشنل سیونگز سینٹرز پر درخواست فارم کے ساتھ اپنے درست شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروا کر پرائز بانڈز خرید سکتا ہے۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 100 روپے اور 1,500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ایک ہی دن یعنی 17 اگست 2026 کو منعقد کی جائے گی۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

1,500 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی فیصل آباد اور 100 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ملتان میں ہوگی، اس موقع پر ہزاروں امیدوار بڑی انعامی رقم جیتنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

1,500 روپے والے پرائز بانڈ میں پہلا انعام ایک خوش نصیب کو 3,000,000 (30 لاکھ) روپے دیا جائے گا۔

دوسرا انعام: تین خوش نصیبوں کے لیے فی کس 1,000,000 (10 لاکھ) روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

تیسرا انعام: مجموعی طور پر 1,696 خوش نصیبوں کو 18,500 روپے فی کس انعام دیا جائے گا۔

100 روپے والے پرائز بانڈ میں پہلا انعام ایک خوش نصیب کو 7 لاکھ روپے دیا جائے گا۔

دوسرا انعام: تین خوش نصیبوں کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

تیسرا انعام: مجموعی طور پر 1,199 خوش نصیبوں کو1,000 روپے فی کس انعام دیا جائے گا۔

وہ تمام بانڈ ہولڈرز قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں جن کا پرائز بانڈ قرعہ اندازی کی تاریخ سے کم از کم 60 دن قبل جاری ہوا ہو۔

نتائج کا اعلان ہوتے ہی شہری نیشنل سیونگز کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپنا پرائز بانڈ نمبر سرچ کر سکتے ہیں یا مکمل لسٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ٹیکس کی شرح

انعامی رقم پر لاگو ہونے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح لاگو ہوں گی ، فائلرز کے لئے 15 فیصد ٹیکس کٹوتی اور نان فائلرز کے لئے فیصد ٹیکس کٹوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں