تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کرپشن روکنے کے اقدام بے سود، بھارت میں بیوپاری کروڑوں روپے کےنئے نوٹ گاڑی میں لئے گھوم رہے

نئی دہلی : بھارتی حکومت کے کرپشن روکنے کے تمام اقدامات بے سود رہے، بھارت میں سونے بیوپاریوں سےڈیڑھ کروڑ روپے نئے نوٹ گاڑی میں لئے گھوم رہے تھے۔

مودی سرکار کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ بھارتی عوام ایک بار پھر کرپشن کے چکر میں پھنس گئی، نئے نوٹوں پر بااثر افراد قابض ہیں اور کرپشن روکنے کیلئے پرانے نوٹ بند کئے اب نئے نوٹ کرپشن کا باعث بن رہے ہیں جبکہ غریب عوام نئے نوٹوں کی تگ و دو میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ممبئی میں ایک گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کے نئے نوٹ برآمد کر لئے گئے، اپنے آپ کو سونے کی بیوپاری بولنے والے ان چار افراد کے پاس سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کے نئے نوٹ موجود تھے، جو پولیس نے قبضے میں لے لئے۔

بھارتی مرکزی بینک اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اس معاملے کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں ۔ رقم میں تمام دو ہزار روپے کے تھے۔


مزید پڑھیں : بھارت میں انکم ٹیکس کا چھاپہ،کروڑوں مالیت کی نئی کرنسی برآمد


یاد رہے چند روز قبل بھارت میں انکم ٹیکس نے کاروبای شخصیت کے گھر پرچھاپے کےدوران غیرقانونی طریقے سے حاصل کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد کی تھی۔

کاروباری شخص کے گھر سے برآمد ہونے والے نوٹوں کی مالیت ایک کروڑ پچاس لاکھ تھی۔

اس سے قبل بھی جے پور میں گزشتہ روز پولیس نے93 لاکھ روپے نئی کرنسی میں ضبط کیے، یہ پیسے سات لوگوں کے پاس سے 2000 کے نوٹوں میں ملے تھے۔

بنگلور میں انکم ٹیکس کے اہلکاروں نےرواں ماہ کے آغاز میں دوافراد سے چار کروڑ سترلاکھ برآمد کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -