جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

قائداعظم یونیورسٹی کے لیے 2 ارب کا بیل آؤٹ پیکیج منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (3 اکتوبر 2025): وفاقی دارالحکومت میں واقع قائداعظم یونیورسٹی کے لیے حکومت نے 2 ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کے لیے منظور کردہ 2 ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکیج میں سے وزارت خزانہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 25 فیصد رقم (50 کروڑ روپے) جاری کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

ای سی سی کے فیصلے کے تحت یہ فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور وزارت تعلیم کو یونیورسٹی کے ریونیو اور اخراجات کا تفصیلی جائزہ لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں قائداعظم یونیورسٹی کو پائیداری منصوبہ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کرتےہوئے وزارت تعلیم سے کہا گیا ہ کہ جامع منصوبہ بندی سے یونیورسٹی کے مالی پائیداری یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ مالی سال 26-2025 کے لیے قائداعظم یونیورسٹی کیلیے 2 ارب کے بیل آؤٹ پیکیج کا اعلان ہوا تھا۔

سندھ کی سرکاری جامعات نے وزیر اعظم سے 16 ارب روپے مانگ لیے

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں