کراچی (15 جون 2026): قومی بچت مرکز نے 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی 106 ویں قرعہ اندازی میں انعام جیتنے والوں کا اعلان کر دیا ہے۔
نیشنل سیونگ سینٹر کراچی کے آج (پیر) 200 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی 106 ویں قرعہ اندازی کی اور انعام جیتنے والے خوش نصیب فاتحین کا اعلان کیا۔
قرعہ اندازی میں پہلے انعام کے لیے بانڈ نمبر 581381 کا قرعہ نکلا اور اس بانڈ کا حامل خوش نصیب ساڑھے 7 لاکھ روپے انعام کا حق دار قرار پایا۔
دوسرے انعام کی قرعہ اندازی میں 6 خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا، جن میں سے ہر ایک کو ڈھائی لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
دوسرے انعام کے لیے چھ جیتنے والے بانڈز نمبر 070148، 194865، 222052، 412303، اور 710633 ہیں۔
200 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی میں 1696 خوش نصیبوں کو فی کس 1250 روپے انعام دیا جائے گا۔
مکمل فہرست جلد جاری کی جائے گی۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے ساتھ رہیے۔
واضح رہے کہ200 روپے کا پرائز بانڈ پاکستان میں چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایک مقبول اور محفوظ بچت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ انعامی بانڈز کی سال میں چار بار ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی کی جاتی ہے۔
PRIZE BOND – ALL NEWS AND UPDATES
حکومتِ پاکستان کی ضمانت کے تحت جاری کیے جانے والے یہ بانڈ نہ صرف محفوظ ہوتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے قرعہ اندازی میں نقد انعامات جیتنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ کم قیمت، آسان دستیابی اور سرمایہ مکمل طور پر محفوظ ہونے کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد اس میں دلچسپی رکھتی ہے۔


