پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا اور خوش نصیبوں کے نمبرز جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر پشاور نے جنوری 2025 کے لیے 750 روپے کے پرائز بانڈ قرعہ اندازی نمبر 105 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

قرعہ اندازی جمعرات کو صبح 10 بجے منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

قرعہ اندازی کے بعد ابتدائی طور پر پہلے اور دوسرے انعام جیتنے والے خوش نصیب نمبرز جاری کر دیے گئے، جبکہ مکمل فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔

نیشنل سیونگز کے مطابق پہلا انعام 15 لاکھ روپے بانڈ نمبر 809258 نے جیت لیا۔

جبکہ دوسرا انعام 5 لاکھ روپے کے تین انعامات بانڈ نمبرز 488890، 746418 اور 748328 کو ملے ہیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اس کے علاوہ 1,696 تیسرے درجے کے انعامات، ہر ایک کی مالیت 9,300 روپے، بھی تقسیم کیے گئے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے جولائی 2025 سے پرائز بانڈز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائلرز پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز پر 30 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

نیشنل سیونگز کے مطابق 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 16 فروری کو لاہور میں جبکہ اسی مالیت کی ایک اور قرعہ اندازی 15 مئی کو سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔

خیال رہے پرائز بانڈز پاکستان میں مقبول بچت کا ذریعہ ہیں اور یہ 100، 200، 750، 1,500، 25,000 اور 40,000 روپے کے اسکیمات میں دستیاب ہیں۔ یہ محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ بڑی مالی انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔

پ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں