حیدرآباد : 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ، جس میں پہلا انعام 7,00,000 روپے تک کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر حیدرآباد 15 مئی 2026 کو 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 54 منعقد کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اس قرعہ اندازی کا انتظار کرنے والے لاکھوں بانڈ ہولڈرز پہلے انعام کے حصول کے لیے پرامید ہیں۔
100 روپے والے پرائز بانڈ کے فاتحین کے لیےانعامات
پہلا انعام: 7,00,000 روپے (صرف ایک خوش نصیب کے لیے)
دوسرا انعام: 2,00,000 روپے (3 فاتحین کے لیے)
تیسرا انعام: 1,000 روپے فی کس (مجموعی طور پر متعدد فاتحین کے لیے)
ٹیکس کی کٹوتی
حکومتِ پاکستان کے ٹیکس قوانین کے مطابق انعامی رقم پر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل افراد کے لیے 15 فیصد ٹیکس اور غیر رجسٹرڈ افراد کے لیے 30 فیصد ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔
یہ ٹیکس انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 156 کے تحت حتمی ہے اور اسے ریفنڈ نہیں کیا جا سکتا۔
خیال رہے نیشنل سیونگز کے مطابق پرائز بانڈ میں لگائی گئی رقم مکمل طور پر محفوظ رہتی ہے۔ شہری کسی بھی وقت بغیر کسی کٹوتی کے ان بانڈز کو کرنسی میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔ یہ بانڈز تمام کمرشل بینکوں کی شاخوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے دستیاب ہیں۔


