ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے تنائج میں خوش نصیب نمبرز کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز کے زیراہتمام 25,000 روپے مالیت کے پریمیئم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 22 پشاور میں منعقد ہوئی۔

حکومتِ پاکستان کے تعاون سے چلنے والی اس بچت اسکیم کی قرعہ اندازی میں ملک بھر سے ہزاروں بانڈ ہولڈرز نے حصہ لیا۔

اسپیشل ہینڈلنگ اور مانیٹرنگ کے مطابق اس قرعہ اندازی میں تین مختلف کیٹیگریز کے انعامات کا اعلان کیا گیا۔

پہلا انعام : "009663” اور "845124” خوش نصیب نمبرز قرار پائے۔

دوسرے انعام کے لیے 5 خوش نصیب نمبرز کا انتخاب کیا گیا جن میں "187375”، "216012”، "583887”، "747225” اور "763842” شامل ہیں۔

تیسرے انعام کے حقدار 700 کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرست نیشنل سیونگز کے آفیشل چینلز اور ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے، جہاں شہری اپنے بانڈ نمبرز چیک کر سکتے ہیں۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 25,000 روپے کا پریمیئم پرائز بانڈ بیک وقت سرمایہ کاری اور منافع کمانے کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے چونکہ یہ اسکیم حکومتِ پاکستان کے زیرِ سایہ چلتی ہے، اس لیے شہریوں کی اصل رقم  مکمل طور پر محفوظ رہتی ہے اور نقصان کا کوئی احتمال نہیں ہوتا۔

یہ بانڈز نقد انعامات کے متوقع مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو باقاعدگی سے منافع بھی فراہم کرتے ہیں۔

قومی بچت بینک کے حکام کے مطابق اس اسکیم کا مقصد ملک میں بچت کے رجحان کو فروغ دینا اور شہریوں کو غیر مستحکم مارکیٹوں کے بجائے سرکاری شعبے میں محفوظ سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں