جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا ایم کیو ایم قائد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈز نے اے آر وائی نیوز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ سے ایم کیو ایم قائد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے برطانیہ سے ایم کیو ایم قائد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ آر ایس ایف کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم قائد نے لندن میں بیٹھ کر خطاب میں کارکنوں کو میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی ہدایت دی۔ ان کی ہدایت پر میڈیا ہاؤس کے ملازمین پر تشدد کیا گیا اور ادارے کو مالی نقصان پہنچایا گیا۔

تنطیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قائد 20 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر اور برطانوی شہری ہے۔ اس کے حکم پر کراچی میں میڈیا ہاؤسز کو نقصان پہنچایا گیا۔

آر ایس ایف نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم قائد کے خلاف کارروائی کرنا اب بر طانوی حکومت کی ذمے داری ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم قائد کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان نے کراچی میں اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کردیا تھا جس میں دفتر کے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور خواتین عملہ کو ہراساں کیا گیا۔

حملہ کے بعد ایم کیو ایم کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا جس کے بعد ایم کیو ایم کے کئی اہم رہنماؤں سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں