بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

یواےای میں ڈیلیوری رائیڈرز کیلیے زبردست سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے گرم ترین موسم میں ڈیلیوری رائیڈرز کے لیے ایئرکنڈیشنڈ ریسٹ ایریاز بنا دیے۔

سخت موسمی حالات میں لوگوں کا سامان ان کی دہلیز پر پہنچانے والے ڈیلیوری رائیڈرز کے لیے پورے امارات میں ایئرکنڈیشنڈ ریسٹ ایریاز بنانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق امارات بھر میں منصوبے کے تحت 40 میں سے  20 ایئر کنڈیشنڈ ریسٹ ایریاز کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

آر ٹی اے کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین متر الطائر، ڈائریکٹر جنرل نے کہا باقی علاقوں کے لیے مقامات کا انتخاب آپریشنل ڈیٹا کے تجزیے کے ذریعے اور ان علاقوں کا مطالعہ کرکے کیا گیا جہاں ڈیلیوری خدمات کی سب سے زیادہ مانگ ہے۔

دبئی میں فی الحال 2,535 کمپنیاں 40,088 موٹر سائیکلوں پر ڈیلیوری خدمات فراہم کرتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں