تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اداکارہ روبینہ اشرف کوویڈ 19 سے صحت یابی کے بعد گھر منتقل

کراچی : ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس سے مکمل صحت یابی کے بعد اپنے گھر منتقل ہوگئیں، ان کی صاحبزادی نے ان کے استقبال کیلئے گھر کو سجا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی وراسٹائل اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد گھر پہنچ گئیں، انھوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا روبینہ اشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں سے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روبینہ اشرف کی بیٹی منا روبینہ طارق نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ یہ سب اس مسکان کے لیے جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ شاید میں اسے کبھی نہ دیکھ پاؤں اور ان ہاتھوں کے لیے جن کے بارے میں میں نے سوچا کہ میں انھیں شاید اب کبھی نہ چوم پاؤں۔

ان کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ میری والدہ جو ایک ماہ تک کورونا وائرس سے نبرد آزما رہیں اور اس سے صحت یاب ہوکر آج دوبارہ ہمارے درمیان موجود ہیں۔

منا روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ میں نے روزانہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مجھے میری سب سے بہترین چیز دوبارہ لوٹا دیں، اس وقت نے مجھے نہ صرف یہ سکھایا کہ میں ان کا زیادہ خیال رکھوں بلکہ اس نے مجھے یہ احساس بھی کروادیا کہ میں ان کے بغیر کچھ بھی نہیں۔

View this post on Instagram

To the smile i thought ill never be able to see again, the hands I thought ill never get to kiss again. My beloved amma fought for a month and came back to us, each day I prayed to Allah to give me the most precious thing back, looking at how each day she would fight back to come to us was the most beautiful feeling. This time not only taught me to care for her more, but to know i am nothing without her. This picture and post is mostly to thank all the people who prayed for her, her fans who always messaged and asked about her and wished her well. Please keep her in your prayers. We love you too bits🙏 Special thanks to @samanjumm for capturing these beautiful moments and Nida @bazzlepk for putting this beautiful setup for us 💗🤗

A post shared by Minna Rubina Tariq (@minnatariq) on

شیئر کی گئی ان تصاویر میں روبینہ اشرف اپنے گھر میں ان کے استقبال کے لیے کی گئی سجاوٹ کے پاس اپنی بیٹی کے ساتھ خوشگوار موٖڈ میں بیٹھی ہیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ روبینہ اشرف میں گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت بہت ہی زیادہ اچھی نہیں ہے اور اس کے ایک ہفتے بعد سوشل میڈیا پر ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔

رواں ماہ 8 جون کو خبریں آئی تھیں کہ روبینہ اصرف کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرادیا گیا، تاہم بعد ازاں اداکارہ کی بیٹی اور ان کے قریبی افراد نے ایسی افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -