ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس آج ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوگا ، چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد زونل کمیٹی اسلام آباد کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس کے ساتھ ہی زونل اور ضلعی سطح کی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔

سپارکو نے صفر کا چاند آج شام نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی ہے اور کہا 25 جولائی کو چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہوگی، مون سون کے باعث چاند کی رویت مزید مشکل ہوگی۔

ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب و ماہ کا فرق 43 منٹ ہوگا ، جس کے مطابق ماہ صفر 27 جولائی 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں