پی ٹی آئی کے سوا کسی پارٹی میں جمہوری نظام نہیں،عمران خان -
The news is by your side.

Advertisement

پی ٹی آئی کے سوا کسی پارٹی میں جمہوری نظام نہیں،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوا کسی بھی پارٹی میں جمہوری نظام نہیں ،ملک میں بادشاہت کا نظام ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے آغاز کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں میرٹ صرف انٹرا پارٹی الیکشن سے لایا جاسکتا ہے دنیا میں پہلی بار ٹیلی فون کے ذریعے ممبرشپ ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں 31 مارچ تک رکنیت سازی جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے لوگ حصہ لیں گے ، عمران خان کا کہنا تھاکہ کسی پارٹی لیڈرپرکرپشن کا الزام ہوتو وہ کبھی اپنا احتساب نہیں ہونےدے گا۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں