The news is by your side.

Advertisement

پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ اور صدر کیخلاف مواخذہ، حکومتی اتحاد کا عید کے بعد بڑی بیٹھک لگانے پر غور

اسلام آباد : عید کے بعد اتحادی جماعتوں کے سربراہ اور پارلیمانی لیڈرز کی بیٹھک ہوگی، جس میں صدر عارف علوی کیخلاف مواخذے سمیت پی ٹی آئی کے ممکنہ اسلام آباد مارچ پر حکمت عملی بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں بالخصوص ن لیگ کو ایوان صدر سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ، جس کی وجہ حکومتی جماعت ن لیگ اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور دونوں ایوانوں میں موجود پارلیمانی لیڈرز کی بیٹھک بلانے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی اور صدرعارف علوی، چیئرمین سینیٹ کے مستقبل پر بھی فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کا یہ اجلاس انتہائی اہم ہوگا، جس میں حکومتی اتحاد عارف علوی کے متبادل پربھی غور کرےگا، حکومت کے سامنے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف نے صدارت کی خواہش کردی۔

ذرائع کے مطابق صدر کیخلاف مواخذے کیلئے حکومتی اتحاد کوعددی اکثریت تاحال حاصل نہیں ، اس سلسلے میں حکومتی اتحاد میں نمبر گیم کیلئے مستعفی اراکین پر کام کرنے پر غور ہوگا۔

اجلاس میں قانونی ماہرین سے رائے بھی لی جائے گی اور صدر پر مستعفی ہونےکیلئے دباؤبڑھانے کے نکات بھی زیرغورآئیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں