لاہور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے لیے سابق فاسٹ بالر رومان رئیس کو بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رومان رئیس پی ایس ایل 11 میں ٹیم کے نوجوان بالرز کے ساتھ اپنا تجربہ و مہارت شیئر اور انہیں بولنگ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے۔
Rumman Raees ٹیم کے بالرز کو میچ حکمت عملی اور مختلف حالات میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے بھی مشورے دیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ تقرری ٹیم کی اس روایت کا تسلسل ہے جس کے تحت سابق کھلاڑیوں کو نئی ذمہ داریاں دے کر نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
Rumman Raees ماضی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایمرجنگ پلیئر تھے جو بعد میں کپتان بنے۔
کرپشن الزامات پر اہم کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز معطل
فرنچائز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے اور انہیں قیادت کے مواقع دینے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے، رومان کی شمولیت سے ٹیم کے بالرز کو اہم تجربہ اور رہنمائی حاصل ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


