The news is by your side.

Advertisement

رومان رئیس کا دعوتِ ولیمہ، شادی کے بعد ترقی کروں گا، قومی کرکٹر پُرعزم

کراچی: قومی کرکٹر رومان روئیس نے کہا ہے کہ منگنی کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے لیے نام آگیا تھا، امید ہے شادی کے بعد کیریئر اور اوپر جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی رومان رئیس کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں فاسٹ باؤلر انور علی، رمیز راجہ جونیئر اور ندیم خان سمیت نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر رومان رئیس نے کہا کہ منگنی میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی کیونکہ بات پکی ہوتے ہی میرا نام چیمئنز ٹرافی کے لیے منتخب ہوا، امید ہے شادی کے بعد کیریئر اور اوپر جائے گا۔

رومان رئیس نے کہا کہ آج میری زندگی کا اہم دن ہے جس کو بیان کرنا بہت مشکل ہے، شادی کے بعد کوشش ہوگی کہ جس ملک بھی کھیلنے کے لیے جاؤں اہلیہ میرے ساتھ ہی موجود ہوں۔

پڑھیں: فاسٹ بولر رومان رئیس آج رشتہ ازدواج سے منسلک 

عائشہ رومان نے کہا کہ رومان رئیس کی اہلیہ بننا میرے لیے فخر کی بات ہے، اب مجھے چھوڑ کر یہ اکیلے بیرون ملک نہیں جاسکتے، دعا ہے اللہ رومان کو مزید کامیابیاں عطا کرے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں