یو اے ای (2 اپریل 2026): دبئی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں جس پر دبئی میڈیا آفس کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
موجودہ حالات میں دبئی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے دبئی میڈیا آفس کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں ان افواہوں کی سختی سے مذمت اور تردید کی گئی ہے۔
دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل جاتی ہیں۔ لوگ درست معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔
میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دبئی میں اشیا کی قلت، دھماکے، زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی جیسی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں اور زیادہ تر ایسی پوسٹس یو اے ای کے باہر کے اکاؤنٹس سے آتی ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ جھوٹ پر مبنی گمراہ کن پوسٹس ہزاروں میل دور سے آتی ہیں۔ شہری ان پر یقین نہ کریں اور درست معلومات کے لیے صرف سرکاری چینلز کو فالو کریں۔
متحدہ عرب امارات کی ایرانی کمیونٹی سے متعلق زیرگردش خبروں پر وضاحت
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


