تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب کے ملٹی پل ویزہ کے حوالے سے افواہیں دم توڑ گئیں

ریاض: سعودی عرب کے ملٹی پل ویزہ میں توسیع کے حوالے سے افواہیں دم توڑ گئیں، متعلقہ ادارے نے واضح کیا ہے کہ ملٹی پل ویزہ کی مدت معیاد میں کوئی توسیع نہیں ہو سکتی۔

محکمہ پاسپورٹ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ویزے میں توسیع کی خبروں کی تردید کردی، محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ملٹی پل ویزہ 90 روز کے لیے ہے جس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارف کو جواب میں محکمے نے لکھا کہ ملٹی پل ویزہ حاصل کرنے والے غیر ملکی صرف 90 روز مملکت میں قیام کرسکتے ہیں، ملٹی پل ویزہ کی میعاد 3 ماہ ہے اور اس مقررہ میعاد کے اندر اندر تارکین وطن کو سعودی عرب سے لوٹنا ہوتا ہے۔

محکمے نے ملٹی پل ویزے کی مدت معیاد میں توسیع کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال توسیع کے حوالے سے کوئی آپشن زیر غور نہیں البتہ موثر ویزہ کا حامل 90 روز میں دوبارہ مملکت میں داخل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تارکین وطن کو پہلے وزٹ ویزہ جاری کیے جاتے تھے جس کے تحت ویزہ ہولڈر کو صرف ایک بار مملکت میں داخلے کی اجازت ہوتی تھی تاہم ملٹی پل ویزہ کی بدولت وہ مقررہ مدت میں ایک سے زائد بار سعودی عرب آ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -