تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

اسٹیو اسمتھ کا ایک اور اعزاز

رنز مشین اسٹیواسمتھ نے اپنا چوتھا ایلن بارڈر میڈل جیت لیا۔ سابق کپتان یہ کارنامہ انجام دینے والے رکی پونٹنگ اور مائیکل کلارک کے بعد تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

اسمتھ نے 171 ووٹ حاصل کیے، جب کہ قریب ترین حریف ٹریوس ہیڈ نے 144 ووٹ حاصل کیے۔

سابق کپتان اسمتھ نے ووٹنگ کی مدت کے دوران 1,524 رنز بنائے جس میں چار سنچریاں شامل تھیں اور یہ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پہلے نمبر پر آنے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئے۔

اسمتھ آسٹریلیا کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں گے جو بھارت میں چار ٹیسٹ کھیلنے دورے پر جائیں گے جہاں انہیں امید ہے کہ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لیں گے۔

33 سالہ کھلاڑی 50 اوورز کی کرکٹ میں بھی مضبوط فارم میں ہیں اور ایک کامیاب تکنیک سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں بگ بیش لیگ کے دوران انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اور نصف سنچری اسکور کی۔

Comments