The news is by your side.

ریسنگ مقابلے میں بجلی آگری، ایتھلیٹ ہلاک

یونان میں ریسنگ مقابلے کے دوران بجلی گرنے سے ایک ایتھلیٹ ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

یونان کے مقامی پولیس حکام کے مطابق نائٹ ٹریک ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں 55 ایتھلیٹ حصہ لے رہے تھے افسوسناک واقعے کے وقت بیشتر ایتھلیٹ فنش لائن پر پہنچ چکے تھے۔

پولیس کے مطابق پیرگوئی کے قصبے کے قریب 22.2 میل ریسنگ مقابلے کے دوران دو ایتھلیٹ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ایتھلیٹ موقعے پر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ائیرلفٹ کرکے اسپتال پنہچایا گیا تھا۔

حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایتھلیٹ کی حالت تشویشناک ہے اور اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق آسمانی بجلی کا شکار ہونے والے ایتھلیٹ یونان کے ماؤنٹ فلکرو کی 6 چوٹیوں پر 1340 میٹر اونچائی پر نائٹ ٹریل ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں حصہ لے رہے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں