ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ روپالی گنگولی ان دنوں اپنے مقبول ڈرامہ انوپما کی کامیابی سے کافی خوش ہیں، مشہور ڈرامے انوپما کی حالیہ قسط میں ان کا ڈائیلاگ ’گھما گھما کے ماروں گی‘ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روپالی گنگولی کا یہ ڈائیلاگ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کا موازنہ بالی ووڈ اداکار سنی دیول سے کرتے ہوئے انہیں ”سنی دیول الٹرا پرو میکس” تک قرار دے دیا۔ اس ڈائیلاگ نے ایک بار پھر شو کو خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔
ڈائیلاگ کی اصل کہانی کیا ہے؟
اس قسط میں انوپما اور راجنی کے درمیان زبردست تصادم دکھایا گیا۔ راجنی کا کردار اداکارہ رنکو دھون نے کیا، ابتدا میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوتی ہے، تاہم صورتحال اس وقت شدت اختیار کر لیتی ہے جب راجنی، انوپما کے حوصلے اور فیصلوں پر سوال اٹھاتی ہے۔ اس لمحے انوپما کا غصہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اور وہ سخت لہجے میں کہتی ہیں:
”گھما گھما کے ماروں گی، تجھے بالوں سے پکڑ کر چوٹی سے گھسیٹتے ہوئے بیچ بازار میں لا کر ماروں گی… اتنا ماروں گی کہ درد بھی کنفیوز ہو جائے گا کہ کس ہڈی پر اور کس چوٹ پر باہر نکلوں“۔
روپالی کی طاقتور آواز، جذبات اور مکالمے کی ادائیگی نے اس منظر کو نہایت متاثر کن بنا دیا۔
کئی ناظرین نے روپالی کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری قسط لوٹ لی، جبکہ کچھ صارفین نے ہلکے پھلکے انداز میں اس منظر کو حد سے زیادہ ڈرامائی بھی قرار دیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


