بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

پاکستانی کرنسی نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی روپے نے ستمبر میں عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا، روپیہ ڈالرکے مقابلے میں 305.54 روپے سے کم ہو کر 287.74روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے ، پاک فوج اور نگران حکومت کے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کے ثمرات سامنے آنے لگے۔

پاکستانی روپے نے ستمبر میں عالمی سطح پربہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا، روپیہ ڈالرکے مقابلے میں 305.54 روپے سے کم ہو کر 287.74روپے ہوا۔

سونےکی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق چوبیس کیرٹ بار کی قیمت فی تولہ 10 ہزار500 کم ہوئی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پچھلے سات مہینوں میں ریکارڈ 2047 ارب روپے اکٹھے کیے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں سترہ فیصد زیادہ ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے اور ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے کمی کی گئی ۔

خیال رہے حکومتی اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے بعد روپے کی قدر بحال ہو رہی ہے جبکہ ڈالر روزانہ کی بنیاد پر سستا ہو رہا ہے ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 99 پیسے کمی ہوئی اور 286.75 روپے پر آگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں