منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

روس میں بس ٹرین کی زدمیں ،3 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس میں بس ٹرین کی زدمیں آگئی، جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت اکیس افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق قازقستان سے ماسکو جانے والی بس ولادی میرمیں ریلوے کراسنگ کے درمیان پھنس گئی اورٹرین کی زد میں آگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے، جائے حادثہ پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہلاک مسافروں میں سےاکثریت کاتعلق ازبکستان سے تھا۔

حادثے کا شکار ہونے والی یہ ریل گاڑی سینٹ پیٹرز برگ سے نزہنی نووگورود جا رہی تھی۔

مقامی افسروں نے حادثے کے حوالے سے بتایا کہ اچانک بریک فیل ہونےسے بس بے قابو ہوگئی اور وہ ریلوے کراسنگ پر جا رکی اور پھنس گئی اور ٹرین رک نہ سکی تاہم تاحال حادثے کے محرکات کا علم نہیں ہو سکا ہے اور مقامی حکام نے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں