لندن : برطانوی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی خفیہ ادارے نے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کی انتظامیہ پر سائبر حملے کیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے یہ الزام روسی خفیہ ایجنسی جی آر یو پر عائد کیا، برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ روسی خفیہ ادارے نے اولمپکس اور پیرالمپکس کے منتظمین کی سائبر حملوں کے ذریعے جاسوسی کی تھی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کا یہ اقدام کھیلوں کے مقابلے سے روس کی بے دخلی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی جی آر یو کے چھ افسران پر برطانیہ، امریکا اور دیگر ملکوں پر امریکی محکمہ انصاف نے سائبر حملے کرنے کے جرم میں فرد جرم عائد کی ہے۔