تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

روس کے یورپی یونین پر الزامات

روس نے ایک بار پھر یورپی یونین کو امریکی تسلط کے زیراثر ہونے اور فیصلے واشنگٹن کے اشاروں پر کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ ماریا زخاروف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جاننا انتہائی دشوار ہو گیا ہے کہ یورپی یونین کے کون سے فیصلے اور خودمختار اور آزاد حیثیت میں کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی اپنی پالیسی کیا ہے؟ وہ کیا چاہتے ہیں اور کیا کرنا چاہتے ہیں ان باتوں کو کوئی نہیں سمجھ سکتا کیونکہ ان کے بیانات امریکی ہدایت کے زیراثر ہوتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپ کے فیصلوں اور بیانات کا انتظامی مرکز درحقیقت ان کے رکن ممالک کی سرزمین نہیں ہے۔

روس متنبہ کر چکا ہے کہ برسلز کی طرف سے یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت دینے کا فیصلہ خود اس 27 رکنی بلاک کے خاتمہ کر دے گا۔

یاد رہے کہ یورپی یونین نے فروری کے آخر میں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد کیف کو یورپی یونین کے بلاک میں شامل کرنے کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگےریابکوف نے ماسکوں میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت ایک ایسی غلطی ہو گی کہ جس کے نتائج بھاری ہوں گے نیٹو میں شمولیت سے ان کے ممالک کی سیکورٹی اور سلامتی مضبوط نہیں ہو گی۔

Comments