جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

ایران کے خلاف امریکی بیانات، روس کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے روسی مندوب نے کہا ہے کہ امریکی بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی مندوب وسیلے نبنزیا کا کہنا تھا کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے اجلاس عالمی امن کیلیے بلایا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں اور املاک کا تحفظ ایرانی حکومت کی ترجیح ہے۔ امریکا کی جانب سے ایرانی عوام کو کہا گیا کہ وہ اداروں پر قبضہ کرلیں اس کے علاوہ بیرونی قوتیں ایران میں موجودہ حالات کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔

وسیلے نبنزیا نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں اور ایرانی سپریم لیڈر اورحکومت کی حمایت میں وسیع پیمانے پر لوگ نکلے ہیں۔

ٹرمپ نے ایران پر حملے کا ارادہ آخری لمحوں میں بدل دیا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

رپورٹس کے مطابق روسی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائی سے خطہ مزید بحران کا شکار ہوجائے گا۔

روسی مندوب کی جانب سے اپنے خطاب میں فریقین کو مسائل کے پرامن حل میں تعاون کی پیشکش بھی کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں