تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

پیوٹن کے خلاف روس بھر میں مظاہرے جاری، 1ہزار روسی گرفتار

ماسکو : چوتھی بار روس کے صدر منتخب ہونے والے ولادیمیر پیوٹن کے خلاف ماسکو سمیت روس بھر میں شدید احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے، پولیس نے اپوزیشن رہنما سمیت 1ہزار مظاہرین کو گرفتار کرلیا.

تفصیلات کے مطابق روس میں چوتھی مرتبہ صدر منتخب ہونے والے ولادیمیر پیوٹن کی حلف برداری سے قبل ہی ماسکو سمیت روس بھر میں ہونے والے شدید احتجاجی مظاہروں کے دوران اپوزیشن رہنما بھی گرفتار کرلیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روسی پولیس نے ہفتے کے روز مظاہرہ کرنے والے تقریباً 1 ہزار افراد کو موجودہ روسی صدر کے خلاف مظاہرہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا، جس میں 41 سالہ اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کے خلاف روس کے دارالحکومت ماسکو، رشیا کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں گذشتہ کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں، دونوں شہروں میں مظاہرہ کرنے والے افراد کو پولیس نے بلااجازت احتجاج کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ تقریباً الیکسی نوالنے سمیت 350 اپوزیشن کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز الیکسی نوالنے کو بلا اجازت احتجاج کرنے اور وفاقی پولیس کے خلاف مزاحمت کرنے مقدمات درج کرنے کے بعد رپا کردیا گیا۔

روسی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ مظاہرین ماسکو کے پشکن اسکوائر پر احتجاج کے دوران یوکرائنی زبان میں ’شرم کرو، شرم کرو‘ ’روس پیوٹن سے آزاد ہوکر رہے‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

دوسری جانب چھوتی بار روس کے صدر منتخب ہونے والے ولادیمیر پیوٹن کی حمایت میں نیشنل لیبریشن موومنٹ نے بھی ہفتے کے روز ہی پشکن اسکوائر پر ریلی کا انعقاد کیا، جس کے باعث صدر پیوٹن کے حامی اور ان کے مخالفین آمنے سامنے آگئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -