تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

روس نے بھی سعودی ولی عہد کے مؤقف کی حمایت کردی

ریاض: روسی ایوان صدارت(کریملن) کے ترجمان دیمتری بیسکوف کا کہنا ہے کہ روس، بین الاقوامی تعلقات پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو حکومت ریاض کے ساتھ نئے مقالمے کا عزم رکھتی ہے، بین الاقوامی معامات اور امور پر دوطرفہ مؤقف اور اصول کو مدنظر رکھا جائے گا۔ روس نے شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ انٹرویو میں کی جانے والی باتوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کی بھی تائید کی۔

دیمتری بیسکوف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کا پابند ہے، اس بیان سے ہماری توجہ ریاض حکومت کی جانب مبذول ہوئی۔

کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بین الاقوامی تعلقات، مساوات، باہمی احترام، قومی مفادات کی منصفانہ پاسداری اور ایک دوسرے کے اندرونی امور میں عدم مداخلت پر قائم ہوں، دونوں ممالک کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے حالات دیکھ رہے ہیں، ہر طرف خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، ایسے میں محمد بن سلمان کا بیان منفرد ہے، سعودی ولی عہد نے اپنے انٹرویو میں جس موقف کا اظہار کیا ہے وہ بین الاقوامی سیاست میں دونوں ملکوں کے درمیان قدر مشترک کا پتہ دے رہا ہے۔

بیسکوف نے روس اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیا۔

Comments

- Advertisement -