تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

روس کا غیرملکیوں کیلئے ای ویزا سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان

ماسکو : روس نے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کا نظام قائم کرلیا جس کے تحت غیر ملکی شہریوں کو مختصر قیام اور سنگل داخلہ کےلیے ای ویزا جاری کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام کی جانب سے 2017 میں الیکٹرانک ویزے کا شروع کیا گیا تھا جسے 2021 کے آغاز میں مکمل کرلیا گیا ہے تاہم ابھی اس کی لاچنگ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاچنگ کی تاریخ کا اعلان کرونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ای ویزا پر روس آنے والے غیر ملکیوں کو روس کے صرف چند علاقوں میں جانے کی اجازت تھی تاہم اب ای ویزا کے حامل غیر ملکیوں کو پورے ملک میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ ای ویزا اپلائی کرنے کےلیے درخواست دہندگان کو اپنی تصاویر، پاسپورٹ کی اسکین کاپی اور فیس کی مد میں 40 ڈالر ادا کرنے ہوں گے، جس کے بعد چار دن میں ویزا جاری کردیا جائے گا جو اگلے ساٹھ دن تک کارآمد ہوگا۔

Comments

- Advertisement -