ماسکو: روس نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تین روزہ جوہری مشقیں شروع کردیں، مشقوں میں ہزاروں فوجی حصہ لے رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی جانب سے شروع جوہری مشقیں ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیں جب یوکرین کی جانب سے روسی سرزمین پر ڈرون حملوں میں تیزی آئی ہے اور روسی صدر چین کے دو روزہ اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
روس کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 19 سے 21 مئی 2026 تک، مسلح افواج کسی بھی جارحیت کے خطرے کی صورت میں جوہری افواج کی تیاری اور ان کے استعمال سے متعلق خصوصی مشقیں کر رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین سے چار سال سے زائد عرصے سے جاری کشیدگی کے دوران ماسکو نے بارہا اپنے جوہری ہتھیاروں کی نمائش کی ہے اور ان کے ممکنہ استعمال کی دھمکیاں دی ہیں۔
حالیہ مشقیں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان آخری جوہری ہتھیاروں کے معاہدے ‘نیو اسٹارٹ’ کے خاتمے کے چند ماہ بعد ہو رہی ہیں۔ فروری میں اس معاہدے کی معطلی کے بعد دنیا کی دو سب سے بڑی جوہری طاقتیں اب کسی بھی قسم کی پابندیوں سے آزاد ہو چکی ہیں۔
مشقوں میں جنگی طیارے، بحری جہاز اور روایتی و ایٹمی آبدوزیں (Nuclear Submarines) حصہ لے رہی ہیں۔
وائرل ’پنچ‘ منکی کے ساتھ امریکی شہریوں نے کیا کیا؟
وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ مشقوں کے دوران بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے تجرباتی فائر بھی کیے جائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


