تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

روس کا اقوام متحدہ کو کرونا ویکسین رضاکارانہ طور پر پیش کرنے کا اعلان

ماسکو : روس میں تعینات اقوام متحدہ مشن کے ترجمان نے روس کی جانب سے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کرونا وائرس کی روسی ساختہ ویکسین پیش کرنے کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں کرونا وائرس کے تباہ کاریاں سب سے زیادہ تھی تاہم روسی حکام نے کرفیو اور دیگر موثر اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے پھیلاو پر کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔

روس نے کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے سپوتنک وی نامی کرونا ویکسین بھی تیار کی ہے جس کے ٹرائل کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں اوراب روس نے اسے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو رضاکارانہ طور پر دینے کی پیشکش کی ہے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کی باضابطہ پیش کیش روسی وزیر صحت میخائل مراشکو ورچوئل فارمیٹ اجلاس میں کریں گے۔ْ

Comments

- Advertisement -