تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

روس کا تھیٹر پر حملہ، درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ، امریکا کی شدید تنقید

واشنگٹن/کیف/روس : یوکرین میں ایک تھیٹر کو نشانہ بنانے پر امریکی صدر بائیڈن نے روس کو جنگی مجرم قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روسی فورسز نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک تھیٹر کو نشانہ بنایا جس میں سیکڑوں افراد نے پناہ لی ہوئی تھی جب کہا کھانا لینے کی قطار میں کھڑے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق تھیٹر میں کم از کم 500 افراد موجود تھے۔

ہیومن رائٹس واچ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ’ایک ایسے شہر میں جہاں بجلی، پانی، ٹیلی فون وغیرہ جیسی سہولتیں پہلے سے کٹ چکی ہیں اور لوگ پہلے سے ہی محصور ہیں، وہاں ایسے مقام کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا تشویشناک ہے’۔

امریکی صدر نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے روس کو جنگی مجرم قرار دیا اور کہا کہ تھا روسی فورسز کا یہ عمل ‘ناقابل معافی’ ہے۔

Comments

- Advertisement -