تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کا معاملہ،روس نے طالبان کی حمایت کردی

ماسکو : روس نے افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے معاملے پرطالبان کی حمایت کردی۔

روسی صدر کے افغانستان سے متعلق نمائندہ خصوصی ضمیر قابلووف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کی افغانستان میں موجود غیر ملکی فوج کی مخالفت جائز ہے، غیرملکی افواج کی افغانستان میں موجودگی پرطالبان کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں، اس معاملے پرروس اورطالبان کا موقف یکساں ہے۔

روسی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک بھی غیرملکی افواج کی افغانستان میں موجودگی کے حق میں نہیں، ماسکومیں افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرکے امریکا نے افغانستان میں بحالی امن کی روس کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔

روس طالبان کی حمایت کے علاوہ معاونت بھی کرتا ہے، امریکی جنرل

یاد رہے اس سے قبل امریکی سینیئر جنرل کارٹس سکیپروٹی کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ روس کے تعلقات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ طالبان نیٹو اور امریکی فوجیوں کے خلاف لڑتے ہیں، گذشتہ 16 سالوں کے دوران افغانستان میں 1400 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور بہت ضروری ہے کہ ہم افغانستان میں کامیابی سے ہمکنار ہوجائیں۔

امریکی جرنیل کا کہنا تھا کہ روس افغان طالبان کی حمایت کے علاوہ اس گروہ کی معاونت بھی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ روسی حکام نے حالیہ مہینوں میں تاجکستان اور ماسکو میں طالبان کے نمائندوں سے کئی ملاقاتیں کی ہیں۔ علاوہ ازیں روسی حکومت نے ماسکو میں چین اور پاکستان کے حکام کے ساتھ افغانستان پر بات چیت کے لیے ملاقات کی میزبانی بھی کی تاہم ان مذاکرات میں افغان حکومت کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -