جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

روس نے واٹس ایپ پر پابندی لگا کر اس کا متبادل پلیٹ فارم پیش کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو (12 فروری 2026): روس نے مبینہ قانونی خلاف ورزیوں پر واٹس ایپ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ملکی صارفین کو اس کا متبال سرکاری پلیٹ فارم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے واٹس ایپ کی روسی قانون اور اس کی روح پر عمل کرنے میں ہچکچاہٹ کا نتیجہ قرار دیا۔

دمتری پیسکوف نے روسی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس کے بجائے MAX کا استعمال کریں جو سرکاری پلیٹ فارم ہے اور اسے میسجنگ، آن لائن سرکاری خدمات اور ادائیگیوں جیسی دیگر سہولیات کیلیے پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ غیر محفوظ ہے، ایلون مسک کے دعوے نے ہلچل مچا دی

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ MAX کھلے عام اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ وہ درخواست پر صارفین کا ڈیٹا حکام کے ساتھ شیئر کرے گا۔

گزشتہ سال روس نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر کچھ کالز کو محدود کرنا شروع کر دیا تھا اور ان غیر ملکی پلیٹ فارمز پر الزام لگایا کہ وہ دھوکہ دہی اور دہشتگردی کے کیسز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معلومات شیئر کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں