Russiaروس پر2018 کے ونٹر اولمپکس میں شرکت پر پابندی عائد
The news is by your side.

Advertisement

ونٹر اولمپکس 2018 میں روس کی شرکت پر پابندی عائد

ماسکو : انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے روس پر دوہزار اٹھارہ کے ونٹر اولمپکس میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والے ونٹر اولمپکس سے قبل روس کو دھچکا لگا، آئی او سی نے ڈوپنگ کے باعث روس پر پابندی عائد کردی۔

عالمی اولمپکس کمیٹی نےایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد روس کی معطلی کا اعلان کیا۔

کمیٹی نے پہلے ہی سوچی اولمپکس میں روس کو ملنے والے 11 میڈل واپس لے لئے ہیں اور کھلاڑیوں کو بھی عالمی ایونٹ میں شرکت سے روک دیا ہے۔

آئی اوسی کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ میں کلئیر روسی ایتھلیٹس آئی او سی کے پرچم تلے اولمپکس میں حصہ لے سکیں گے۔

یاد رہے کہ روس پر2014کےونٹر اولمپکس میں حکومتی سرپرستی میں بےایمانی کاالزام تھا

خیال رہے ونٹر اولمپکس آئندہ برس نو فروری سے جنوبی کوریاکےشہرپیانگ یانگ میں شروع ہوں گے۔

واضح رہے گذشتہ سال بھی اولمپکس کی بین الاقوامی کمیٹی آئی پی سی نے ڈوپنگ ایجنسی کی اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد روسی ایتھلیٹس پر ریو 2016 پیرالمپکس میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں