بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

روس چینی کاروں کی ٹاپ مارکیٹ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے نمایاں مالیاتی ،اقتصادی اعداد و شمار اور خبروں کے پلیٹ فارم بلومبرگ نے کہا ہے کہ ماسکو پر پابندیاں کے بعد روس چینی کاروں کی ٹاپ مارکیٹ بن گیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی آٹو موبائل برانڈز نے دوسری کمپنیوں کےخلا کو پرُ کیا ہے۔ روس میں یورپی، امریکی، جاپانی کمپنیوں کےانخلا کے بعد چینی کمپنیوں نےجگہ بنالی ہے۔

چینی کارسازوں نے 5ماہ میں کسی بھی ملک سے زیادہ گاڑیاں روس کو فراہم کی ہیں۔ چین کی جنوری سےمئی تک روس کوکاروں کی برآمدات دگنی ہوگئی تھیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی کمپنی نے 5ماہ میں روس کو 2لاکھ 87ہزار گاڑیاں فراہم کیں۔ 2022 میں چین نے روس کو ایک لاکھ 62ہزار گاڑیاں فراہم کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں