بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

روس نے یوکرین کے بجلی اور گیس نیٹ ورک کو مفلوج کرنا شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے یوکرین کے بجلی اور گیس نیٹ ورک کو مفلوج کرنا شروع کردیا ہے، ڈرونز کا نیا حملہ یوکرین کے دفاعی نظام کو توڑ رہا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کی نئی حکمت عملی کے یوکرین کیلئے سردیوں میں نیا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، روس کے نئے ڈرونز یوکرین کے دفاعی نظام کو توڑنے لگے ہیں، بجلی نظام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، کیف میں روسی ڈرون حملے سے اہم پاور اسٹیشن کا بڑا ٹرانسفارمرتباہ ہوگیا۔

10 اکتوبر کی صبح روسی حملے میں 465 ڈرونز اور 32 میزائل یوکرین پر داغے گئے، روس 2022 سے یوکرین کے توانائی نظام پر حملے کررہا ہے، اب حکمت عملی تبدیل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا

خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ اکتوبر میں گیس پوائنٹس پر 6 سے زائد حملے کیےگئے۔

میزائل انٹرسیپشن ریٹ اگست میں 37 فیصد سے کم ہوکر ستمبر میں 6 فیصد پر آگیا، 28 اگست کو روسی میزائل حملے میں ڈرون فیکٹری اور قریبی رہائشی عمارت تباہ ہوئی۔

عالمی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ توانائی ڈھانچے کی حفاظت میں ناکامی نے یوکرین کو کمزور کردیا، توانائی کا انفرااسٹرکچر تباہی کے دہانے پر ہے انجینئرز مرمت سے مایوس ہوچکے ہیں۔

افغانستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ، روس کا اہم بیان آگیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں