پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

روس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

روس میں اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس کو مبینہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کچھ گروہ اسنیپ چیٹ کی خفیہ چیٹس اورغائب ہونے والے میسجز کا فائدہ اٹھا کر رابطے میں رہ رہے تھے، جس کے بعد اس ایپ کو ملک میں بلاک کر دیا گیا۔

اسی کے ساتھ روس نے ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس FaceTime کو بھی بند کردیا ہے۔

حکام کے مطابق بعض ”غیر منظور شدہ“ بیرونی مواصلاتی ذرائع سیکیورٹی ایجنسیوں کے نگرانی سسٹمزسے مطابقت نہیں رکھتے، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس گوگل، یوٹیوب، میٹا کی مختلف سروسز، واٹس ایپ اور ٹیلیگرام پر بھی پابندیاں عائد کرچکا ہے۔

وی پی این سروسز کا حصول، صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی

تجزیہ کاروں کے مطابق ان مسلسل اقدامات کے بعد ملک کے اندربین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمزتک عام صارفین کی رسائی مزید محدود ہو گئی ہے جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلے قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ناگزیرہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں