تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جوہری پلانٹ، روس کے یوکرین سے اہم مطالبات

روس نے یوکرین کو یورپ کے سب سے بڑے پاور پلانٹ سے متعلق کیے گئے وعدے یاد دلا دیتے ہوئے انہیں پورا کرنے پر زور دیا ہے۔

ایک روسی سفارت کار نے یوکرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حفاظتی یقین دہانیاں پیش کرے تاکہ بین الاقوامی معائنہ کار زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کر سکیں جو اس وقت حملوں کی زد میں ہے۔

ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روس کے ایلچی میخائل الیانوف نے یوکرین سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ مشن کی اجازت دینے کے لیے پلانٹ پر "گولہ باری بند کرے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ یوکرینی جوہری اسٹیشن پر گولہ باری روکیں اور بین الاقوامی مشن کے ارکان کو حفاظتی ضمانت فراہم کریں۔

واضح رہے کہ یورپ کا سب سے بڑا یوکرینی جوہری پلانٹ Zaporizhzhia ایک بار پھر حملے کی زد میں ہے جب کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے فوری طور پر نیوکلیئر پلانٹ کے اطراف عسکری سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماسکو کے حامی ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ Zaporizhzhia جوہری پاور پلانٹ کے قریب یوکرین کے راکٹ گرے، جبکہ کیف کی ریاستی توانائی کمپنی نے روسی افواج کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی IAEA کے سربراہ نے Zaporizhzhia جوہری تنصیب پر گولہ باری کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -