اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

چین کے دورے سے قبل پیوٹن کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس-چین شراکت داری اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کے سرکاری دورے سے قبل اپنے وڈیو خطاب میں کہا کہ روس چاہتا ہے کہ روس-چین کے عوام کے درمیان تعلقات مزید قریبی ہوں اور دونوں قومیں ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین باہمی شراکت داری اور ہمسائیگی کے دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے، دونوں عوام کو فائدہ پہنچے اور عالمی امن و استحکام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیچیدہ اور غیر یقینی بین الاقوامی صورتحال کے باوجود چین اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اعلیٰ سطح پر برقرار ہے۔

چائنا اور روس کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی اس تازہ ملاقات سے آئندہ مرحلے میں دوطرفہ تعلقات اور عملی تعاون کے لیے اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور اعلیٰ سطحی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو پاگل اور فیک نیوز قرار دیدیا

جیسے جیسے عالمی صورتحال مزید غیر مستحکم ہو رہی ہے، چائنا اور روس کے تعلقات کی پختگی اور استحکام کی خصوصیات زیادہ نمایاں ہو رہی ہیں، جبکہ سٹریٹجک تعاون اور ہمہ جہت شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت بھی پہلے سے زیادہ اہم ہوتی جا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں