بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

یوکرین غیر ملکیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے، روس

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین غیر ملکیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرینی عسکریت پسندوں کے پاس پانچ ہزار غیر ملکی ہیں، غیر ملکیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ غیر ملکیوں میں 16 طلبہ پاکستانی، 1500 بھارتی طلبہ ہیں، اردن کے 200، مصر کے 40، ویتنام کے 15 شہریوں کو خارکیو میں رکھا گیا ہے، بھارت کے 576، تنزانیہ کے 159، چین کے 121، گھانا کے 100 طلبہ، مصر کے 60، اردن کے 45، تیونس کے 15 اور سومی شہر میں زیمبیا کے 14 شہری ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرین نے خارکیو اور سومی میں انسانی راہداری کھولنے سے انکار کیا ہے، یوکرینی قوم پرستوں نے 20 افراد پر مشتمل پاکستانی گروپ پر تشدد بھی کیا، 20 افراد پر مشتمل پاکستانی گروپ کو سجا چیک پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین قوم پرستوں کے تشدد کے باعث پاکستانی گروپ واپس چلا گیا، یوکرین میں نسلی بنیادوں پر امتیازی سلوک کے واقعات بھی بڑھ گئے، یوکرینی قوم پرست غیر ملکیوں کو نکالنے سے روک رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرینی قوم پرست پاکستان، بھارت، انڈونیشیا اور مصر کے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ادھر روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے روسی ایئر لائن ایرو فلوٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں نازیوں کی حمایت کرنے والے گروہ ہیں، روس کو خطرے کا سامنا ہے مغربی پابندیاں جنگ کا اعلان ہے، ہم ڈنباس کا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں