تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹرمپ کا بیان، روس نے بھی پاکستان کی حمایت کردی

کابل: چین کے بعد روس بھی ٹرمپ کے پالیسی بیان کے خلاف پاکستان کی حمایت میں سامنے آگیا‘ پاکستان پر دباؤ بڑھانا خطے کو غیر مستحکم کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان  ضمیر کبولوف نے افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کئی برس سے لڑرہا ہے، پاکستان پر دباؤ سے افغانستان پر منفی نتائج مرتب ہوں گے۔

ٹرمپ کی پالیسیوں پر نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کا بنیادی کردار ہے پاکستان پر دباؤ بڑھانا خطے کوغیر مستحکم کرسکتا ہے، خطے میں استحکام کے اقدامات کے لئے اسلام آباد سے مذاکرات اہم ہیں۔


مزید پڑھیں : چین نے پاکستان پر امریکی صدر کی الزام تراشی مسترد کردی


اس سے قبل ترجمان چینی دفترخارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے جانب سے پاکستان پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا میں امن کے لیے پاک امریکا کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور انداز سے لڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا کہ اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔


مزید پڑھیں : امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی بھی دی تھی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،  پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -