منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

روس کا یوکرین پر سیکڑوں میزائل اور ڈرون سے بڑا حملہ، دارالحکومت کیف لرز اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

کیئو (28 ستمبر 2025): روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر سیکڑوں میزائل اور ڈرون سے بڑا حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی علی الصبح کیف اُس وقت لرز اٹھا جب روس یوکرین پر حملہ آور ہوا۔ مبصرین نے حملے کو جنگ ہونے سے اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ قرار دیا ہے۔

کیئو کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور ٹکاچینکو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ دارالحکومت میں کم از کم تین افراد ہلاک اور تقریباً دس زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 12 سالہ لڑکی کے طور پر ہوئی۔

یوکرین کے وزیر خارجہ اینڈری سیبیہا نے کہا کہ روس نے ملک پر بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں سیکڑوں میزائل اور ڈرون شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ روس کے خلاف مزید سخت پابندیوں کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے تاکہ اسے اپنی جارحیت روکنے پر مجبور کیا جا سکے۔

وزیر خارجہ اینڈری سیبیہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو اس جنگ کو جاری رکھنے کا خطرہ محسوس کرنا چاہیے۔

روسی حملے میں کئی دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق جنوبی شہر زپوریزیا میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے جن میں تین بچے شامل ہیں۔

کیف میں ڈرون شہر کے اوپر سے گزرے اور کئی گھنٹوں تک اینٹی ایئر کرافٹ فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں