منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

روس اسنوڈن کو بطور تحفہ صدر ٹرمپ کے حوالے کرے گا،غیر ملکی میڈیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس نے سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کو امریکا کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا ہے ، روس اسنوڈن کو بطور تحفہ صدرٹرمپ کے حوالے کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس سنوڈن کو بطور تحفہ صدر ٹرمپ کے حوالے کرنے پر غور کررہا ہے، سنوڈن نے امریکی جاسوسی پروگرام سے متعلق انکشافات کئے تھے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایڈورڈ سنوڈن کو غدار قرار دیا تھا۔

snowden

یاد رہے گذشتہ ماہ روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق امریکی خفیہ اہل کار ایڈورڈ سنوڈن کے رہائشی اجازت نامے میں توسیع کر دی گئی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے اپنے فیس بک پیغام میں کہا کہ اسنوڈن اگلے ’چند برسوں‘ تک روس ہی میں رہیں گے۔

واضح ریے کہ امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کی جانب سے مختلف ممالک اور افراد کی جاسوسی سے متعلق لاکھوں دستاویزات ایڈورڈ سنوڈن نے افشا کر دی تھیں اور وہ تب سے روس میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں