تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

اوپن اسکائی معاہدہ، امریکا کے بعد روس کا بڑا اعلان

روس نے اوپن اسکائی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

روسی وزارت خارجہ کہ جانب سے یہ بیان امریکا کے معاہدے سے نکل جانے کے بعد فریقین سے مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے۔

22 نومبر 2020 کو امریکا باضابطہ طور پر "اوپن اسکائی” معاہدے سے دستبردار ہوگیا تھا۔ اس معاہدے پر35 ممالک نے دستخط کیے تھے اور 2002 میں اس پر عمل درآمد ہوا تھا۔

اس دن کے بعد سے روس معاہدے سے دستبرداری کے لیے طریقہ کار کی حکمت عملی بنانے میں کوشاں تھا۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی انخلا کے بعد معاہدے میں حصہ لینے والے ممالک کے مفادات کا توازن کافی حد تک پریشان ہوچکا ہے اور اس کے آپریشن کو سخت نقصان پہنچا ہے۔”

اوپن اسکائی معاہدہ پر دستخط کنندگان کو یہ حق دیا گیا تھا کہ اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے نگراں طیارے اپنے علاقوں میں رکھے تاکہ اسے فوجی کارروائیوں اور ان کی اسٹریٹجک تنصیبات پر کنٹرول حاصل ہو۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی انخلا کے بعد ماسکو نے اس معاہدے کو اپنی جگہ پر قائم رکھنے کے لیے معاہدے کی بنیادی دفعات کے مطابق مخصوص اقدامات کو آگے بڑھایا تاہم اب افسوس سے یہ کہا جارہا ہے کہ امریکی غیر ذمہ داری سے ہمیں اس معاہدے سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -