تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روس نے اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات بتا دیں

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں روس اور اسلامک ورلڈ اسٹریٹجک ویژن گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس، یوریشیا کی سب سے بڑی طاقت اور کلچر پر مبنی ریاست ہے۔ ہم اسلامی دنیا کے ممالک کے ساتھ اچھے، دیانتدارانہ اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ان تعلقات کو ملکی خارجہ پالیسی کی غیر متزلزل ترجیحات میں مزید تقویت ملتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ ہم اجتماعی مغرب کی طرف سے جارحانہ طور پر مسلط کردہ انتہائی لبرل اقدار کو مسترد کرتے ہیں اور روس مسلم ریاستوں کے دوستوں کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر مبنی ایک زیادہ منصفانہ، جمہوری کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل کے لیے کھڑا ہے۔

اس موقع پر روس کی مسلم اکثریتی جمہوریہ تاتارستان کے صدر رستم منیخانوف نے اپنی خطاب میں کہا کہ مسلم ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانا روسی خارجہ پالیسی کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے۔

اجلاس میں ۔ پاکستان کی نمائندگی روس میں متعین پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے کی جب کہ غیر ملکی سفارتکاروں کے علاوہ روس کے مفتی اعظم شیخ راویل گیانوت الدین ملکی اور غیر ملکی میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Comments

- Advertisement -