بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

روسی ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں مکان پر گر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو (08 نومبر 2025): روس میں ایک ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں مکان پر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں ڈیفنس پلانٹ کے 4 ملازمین ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق داغستان کے قریب روس کے ایک رہائشی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران اچانک ٹیکنیکل خرابی کا شکار ہو گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا، جس کے بعد مکان میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں ڈیفنس پلانٹ کے چار ملازمین کی جانیں گئیں۔

یہ ہیلی کاپٹر روس کے کزلیار الیکٹرک مکینیکل پلانٹ کے اعلیٰ عہدے داروں کو لے جا رہا تھا۔ کریش کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مکان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ خالی تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں