تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس کا آواز کی رفتار سے تیز میزائل کا کامیاب تجربہ

ماسکو: روس نے آواز کی رفتار سے دس گناہ تیز ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کی ویڈیو اتوار کے روز میڈیا پر جاری کردی۔

تفصیلات کےمطابق روس کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ملکی سطح پر بنائے گئے نئے ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ روسی حکام کی جانب جاری کی گئی ویڈیو میں واضح طور پر کنزال نامی ہائپر سونک میزائل کو اپنے ہدف کو نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ میزائل آواز کی رفتار سے بھی دس گناہ زیادہ تیزی سے سفر کرتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے اور ’یہ ایک مثالی ہتھیار ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ کنزال میزائل کو آرمی ڈسٹرکٹ کے جنوبی حصّے میں تعینات کیا گیا ہے۔

روس کے نائب وزیر اعظم ڈیمٹری روگوزِن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ روس ایم آئی جی 31 طیارے کو جدید بنانے کے لیے کام کررہا ہے تاکہ کنزال میزائل کو لے جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کنزال میزائل روس کی منصوبہ بندی کا حصّہ ہے اور یہ میزائل اپنے ہدف کو بخوبی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کنزال میزائل کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے کہ ’روس عنقریب نئے میزال کا تجربہ کرے گا جسے کسی بھی ملک کا ریڈار سسٹم ٹریک نہیں کرسکتا‘۔

امریکی حکام نے روس کی جانب سے بنائے گئے آواز کی رفتار سے تیز کنزال میزائل کے تجربے پر کہنا تھا کہ’ روس نے نیا میزائل بنا کر ہتھیاروں کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -